چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ناروے کے سفیر کی ملاقات

دو طرفہ تجارت اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار، خطے میں پاکستان کا بڑا مقام ہے ناروے کے لوگ پاکستان کو بہت پسند کرتے ہیں

پاکستان میں اور باہر جب گجرات کا نام آتا ہے تو چودھری صاحبان کا ریفرنس سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے: ملاقات میں ناروے کے سفیر کی گفتگو

لاہور(11اکتوبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ناروے کے سفیر Mr. Kjell-Gunner Erikson اور فرسٹ سیکرٹری Mr. Jørn نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ناروے کے سفیر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر بھی جب گجرات کا نام آتا ہے تو چودھری صاحبان کا ریفرنس سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے، ناروے کی حکومت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی بہتر تعلقات کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کو بڑا مقام حاصل ہے، ناروے کے لوگ پاکستان کو بہت پسند کرتے ہیں۔

Share