قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مولانا عبدالوہاب سے ملاقات، جلد صحت یابی کی دعا
October 17, 2018
Featured, News, Pictures, Urdu News
287 Views
پاکستان اور تبلیغ اسلام کیلئے ان کی گراں قدر خدمات دوسروں کیلئے مثال ہیں
لاہور(17اکتوبر2018) قائم مقام گورنر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تبلیغی جماعت کے سربراہ ممتاز عالم دین مولانا عبدالوہاب کی مزاج پرسی کیلئے ان سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مولانا عبدالوہاب کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان اور تبلیغ اسلام کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جو دوسروں کیلئے بہترین مثال ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مولانا عبدالوہاب کو علاج کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی اور بہترین دیکھ بھال کے سلسلہ میں ہسپتال انتظامیہ سے بھی بات کی۔

