Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / آسٹریا کی سفیر کی قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

آسٹریا کی سفیر کی قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

پاکستان امن پسند ملک ہے، پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: چودھری پرویزالٰہی

دہشت گردی پر بہت جلد قابو پانے پر آسٹریا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آسٹرین سفیر

لاہور(18اکتوبر2018) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریگیٹ بلہا نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل سرمد امین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں خطہ میں امن و امان کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں جبکہ دو طرفہ تجارت اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کی ضرور ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ آسٹریا کی سفیر نے چودھری پرویزالٰہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے لیکن اس نے بہت جلد کامیابی سے اس پر قابو پا لیا ہے، پاکستان کی اس کاوش کو آسٹریا قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *