Saturday , December 10 2022
Home / Featured / حمزہ شہباز وہ دن یاد کریں جب باہر آنے کیلئے بریگیڈیئر نیاز کی منتیں کرتے نہیں تھکتے تھے: کامل علی آغا

حمزہ شہباز وہ دن یاد کریں جب باہر آنے کیلئے بریگیڈیئر نیاز کی منتیں کرتے نہیں تھکتے تھے: کامل علی آغا

باہر آنے کیلئے اعجاز بٹالوی کے ذریعے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کو پیغام بھجواتے تھے، ان کی تربیت ہی ایسی ہوئی ہے: کامل علی آغا کا حمزہ شہباز کے بیان پر تبصرہ

لاہور(19اکتوبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز جیسے بچوں کی تربیت ہی ٹھیک نہیں ہوئی اگر تربیت ہی ٹھیک نہ ہو تو اس میں کسی کا قصور نہیں وہ عین اپنی تربیت کے مطابق بول رہے ہیں۔ انہوں نے حمزہ شہباز شریف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی یادداشت کمزور ہے وہ دن یاد کریں جب پرویزمشرف کے دوست بریگیڈیئر نیاز کی منتیں کرتے نہیں تھکتے تھے کہ ہمیں جلدی باہر بھجوائیں۔ کامل علی آغا نے کہا کہ حمزہ شہبازشریف اپنے والد شہبازشریف سے پوچھیں ان کی یادداشت ٹھیک ہو گی جب انہوں نے اعجاز بٹالوی کے ذریعے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کو پیغام دیا تھا کہ ہماری ضمانت جلدی کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جیل میں دو دن نہیں رہ سکتے وہ کس منہ سے باتیں کرتے ہیں۔

Check Also

CM Chaudhry Parvez Elahi addresses a ceremony on anti-corruption day at Alhamra

Lahore, December 09: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi said that the Sharif family including …

Leave a Reply

Your email address will not be published.