چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جہانگیر ترین کی ملاقات
October 21, 2018
Featured, News, Pictures, Urdu News
327 Views
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، چودھری شجاعت حسین نے اپنی کتاب بھی پیش کی
لاہور(21اکتوبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، مرکز اور پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات سمیت پنجاب کے پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں چودھری شجاعت حسین نے انہیں اپنی کتاب ’’سچ تو یہ ہے‘‘ پیش کی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے اس کتاب کے حوالے سے بہت سن رکھا ہے، چودھری شجاعت حسین پاکستان کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

