لاہور(24اکتوبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے چھ ارکان افتخار احمد PP-3، ناصر محمود PP-27، جعفر علی PP-103، سہیل شوکت بٹ PP-64، ملک سیف الملوک کھوکھر PP-165، سردار اویس احمد خان لغاری PP-292 سے بجٹ اجلاس کے دوران حلف لیا۔ ان ارکان نے حلف اٹھا کر سپیکر کے پاس جا کر مصافحہ بھی کیا اور رول رجسٹر پر اپنے کوائف درج کئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔