پاک بحریہ کی خدمات ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں: سپیکر چودھری پرویزالٰہی
November 6, 2018
Featured, News, Pictures, Urdu News
297 Views
پاک بحریہ کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال، سوونیئر بھی پیش کئے
لاہور(06نومبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاک بحریہ کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی ہلام امتیاز ملٹری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سوونیئرز بھی پیش کئے گئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنگ ہو یا امن پاک بحریہ نے مادرِ وطن اور عوام کیلئے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں جو ہماری تاریخکا ایک روشن باب ہے اور پوری قوم انہیں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پاک بحریہ کی دعوت پر پارلیمانی وفد کے مجوزہ 12 روزہ دورہ کے پروگرام سے آگاہ کیا اور ان سے اس وفد میں شمولیت کیلئے رکن پنجاب اسمبلی کو نامزد کرنے کی درخواست کی جس کا سپیکر نے خیر مقدم کیا۔

