سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی مولانا طارق جمیل، مولانا ابراہیم دیولہ اور مولانا احمد لاٹ سے ملاقات
November 9, 2018
Featured, News, Pictures, Urdu News
352 Views
رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں نماز جمعہ کی ادائیگی، ملکی ترقی، خوشحالی، سلامتی کیلئے خصوصی دعا، حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی اور میاں احسن بھی ہمراہ تھے
لاہور(09نومبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے نماز جمعہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں ادا کی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی اور میاں احسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے معروف عالم دین و سکالر مولانا طارق جمیل، درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء سے تشریف لائے ہوئے مولانا ابراہیم دیولہ، مولانا احمد لاٹ کے علاوہ مولانا احسان الحق سے خصوصی طور پر ملاقات کی جنہوں نے چودھری پرویزالٰہی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

