Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور حافظ عمار یاسر سے جہانگیر خان ترین کی ملاقات، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور حافظ عمار یاسر سے جہانگیر خان ترین کی ملاقات، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال

عمران خان کی کاوشوں سے پاکستان جلد قرضوں سے نجات پا لے گا، پاکستان کی خوشحالی کے سفر میں ہماری جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(10نومبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجوددہ ملکی سیاسی صورتحالی اور سینیٹ میں پنجاب کی دو سیٹوں پر الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے بڑی محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان جلد قرضوں سے نجات حاصل کر کے خوشحالی کی منزلیں طے کر لے گا، پاکستان کی خوشحالی کے سفر میں ہماری جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔

 

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *