B-53, ASR - 170302 - MARCH 17, 2005 - LAHORE : CHIEF MINISTER OF PAKISTAN PUNJAB, CHAUDHARY PERVAIZ ELAHI AND HIS INDIAN COUNTERPART, CAPTAIN AMARINDER SINGH LAYING THE FOUNDATION STONE OF NANKANA SAHIB-MANAWALA ROAD IN LAHORE ON THURSDAY THAT WOULD ENABLE A BUS JOURNEY TO NANKANA FROM INDO-PAK BORDER WAGAH IN JUST 90 MINUTES. THE BUS BETWEEN AMRITSAR TO NANKANA SAHIB VIA WAGAH BORDER IS LIKELY TO BEGIN FROM "BAISAKHI". PTI PHOTO
وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کی چودھری پرویزالٰہی کو کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت
November 24, 2018
Featured, News, Pictures, Urdu News
285 Views
بھارت کے ساتھ کرتار پور سرحد کھولنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے واہگہ ننکانہ ڈبل روڈ اور گوردوارہ کرتار پور تک سڑک بنوائی، ننکانہ کو ضلع کا درجہ دیا، لاہور امرتسر بس سروس شروع کی
لاہور(24نومبر2018) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو کرتار پور سرحد کھولے جانے کے حوالے سے مبارکباد دیتے ہوئے بھارتی پنجاب کے دورے اور 26 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کے معتمد خاص سینئر وزیر رانا گورمیت سنگھ سوڈھی نے اس سلسلہ میں چودھری پرویزالٰہی کو فون کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کرتار پور سرحد کھولنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن امریندر سنگھ پاکستان آئیں، میں بھی بھارت کا دورہ کروں گا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کا احوال پوچھا اور اہل خاندان کی خیریت دریافت کی۔ 2005ء میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی دعوت پر کیپٹن (ر) امریندر سنگھ لاہور آئے تھے اور یہاں انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ مل کر واہگہ سے ننکانہ صاحب تک دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا تھا، ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ بھی انہی کے دور میں دیا گیا تھا جبکہ گوردوارہ کرتار پور تک جانے والی سڑک بھی چودھری پرویزالٰہی کے دور میں مکمل ہوئی تھی، لاہور اور امرتسر کے درمیان براہِ راست بس سروس کا بھی آغاز کیا گیا۔


Check Also
Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …