Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

اسلام آباد/لاہور(27نومبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی، معاشی و اقتصادی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہی عوامی مسائل کا حل مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کیلئے پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہ ایوان کی کاروائی میں پارلیمانی روایات اور قواعد و ضوابط کوملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے، ایوان کا تقدس اور احترام کا خیال رکھنا تمام ارکان کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک اس وقت ایک مشکل معاشی دورسے گزر رہا ہے اس بحران پر قابو پانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے کفایت شعاری مہم پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں و ہی قومیں عروج پاتی ہیں جو مشکل وقت میں ثابت قدم رہتی ہیں، پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو قانون سازی کے ذریعے عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے وفاق صوبوں کو درپیش مسائل کے حل اور صوبوں کومکمل بااختیاربنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کو تمام صوبوں کے ساتھ مل مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے مابین رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازی اور عملے کی استعداد کارمیں اضافے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب وفاق کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ملک کو بحران سے نکانے کیلئے اپنا عملی اور بنیادی کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت جو سنگین مسائل درپیش ہیں ان کے حل کیلئے پارلیمنٹ میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کواپنا مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت، تعلیم اورپینے کے صاف پانی سمیت بے شمار بنیا دی ضروریات زندگی کی ضرورت ہے جن کا مکمل حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی سے ہم بے روزگاری اورغربت جیسے مسائل پر جلد قابو پا سکتے ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *