Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی: چودھری پرویزالٰہی

گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی: چودھری پرویزالٰہی

سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے: باباجی خالد محمود مکی مدنی کو فلاحی کاموں اور 30 اجتماعی شادیوں کے اہتمام پر خراج تحسین

باؤ رضوان ایم پی اے، ڈاکٹر حسان خالد، عثمان خالد، خواجہ عاطف رضا پاشی چیئرمین بلدیہ، مقصود سلہریا، خالد محمود چیمہ اور دیگر رہنماؤں کی تقریب میں شرکت

لاہور/ڈسکہ(12دسمبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ڈسکہ میں بابا جی خالد محمود مکی مدنی کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کے تیرھویں سالانہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر 30 جوڑوں کی شادیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انہوں نے باباجی خالد محمود مکی مدنی کو اس نیک کام پر مبارکباد پیش کی اور دیگر فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا، نئے جوڑوں کو سلامی دی اور نیک دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسان خالد، عثمان خالد، ایم پی اے باؤ رضوان، سلیم بریار، چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈسکہ خواجہ عاطف رضا پاشی، خالد محمود چیمہ، چودھری مقصود سلہریا، ڈاکٹر زین بھٹی، تنویر مغل اور دیگر مسلم لیگی و سیاسی، سماجی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ باباجی نے کئی دہائیوں سے عوامی فلاح کے کاموں میں مصروف ہیں، یہی انسانیت کی اصل خدمت ہے، ہمارے 5 سالہ دور میں پنجاب میں سب سے زیادہ فلاحی کام ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور دیگر صوبائی اسمبلیوں میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے رولز موجود ہیں لیکن پنجاب اسمبلی کے تمام قواعد و ضوابط کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ شہبازشریف نے کسی گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے رولز میں ترمیم نہیں ہونے دی تھی، سابق سپیکر رانا اقبال کے دور میں جب ارکان گرفتار ہوئے تھے تو انہوں نے یہ معاملہ ایڈووکیٹ جنرل کے سپرد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دن رات ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے محنت کر رہے ہیں، اس نیک کام میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ سیالکوٹ صحافی کالونی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے دس سال اس پر کام نہیں ہونے دیا اب اس کا جائزہ لے کر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *