Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / ہمیں چائنہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات پر فخر ہے، چائنہ نے ہمیشہ اچھے ہمسائے اور دوست ہونے کا ثبوت دیا: چودھری پرویزالٰہی

ہمیں چائنہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات پر فخر ہے، چائنہ نے ہمیشہ اچھے ہمسائے اور دوست ہونے کا ثبوت دیا: چودھری پرویزالٰہی

مستقبل میں صوبہ پنجاب کے صوبہ سی چوان سے تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہو گا: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی چائنہ کے پارلیمانی وفد سے گفتگو

لاہور(14دسمبر2018) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چائنہ کے پارلیمانی وفد نے وائس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آف سی چوان، پرو نشل پیپلز گانگرس مسٹر چن ونخوا کی قیادت میں اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر نے وفد کوحکومتی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جہالت، پسماندگی، غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت، تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے میں پنجاب حکومت مؤثر منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کی اتحادی حکومت ہے، ہم مل کر ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔ سپیکر نے کہا کہ چائنہ کے لوگوں سے ہمارا دل و جان کا رشتہ ہے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر چائنہ کے ساتھ پاکستان کی دوستی لازوال ہے، ہمیں چائنہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات پر فخر ہے، چائنہ نے ہمیشہ اچھے ہمسائے اور دوست ہونے کا ثبوت دیا اور ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، سی پیک چائنہ کی طرف سے پاکستان کیلئے بہترین تحفہ ہے، 46 بلین ڈالر سے زائد کا یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان اور چائنہ بلکہ خطہ کے دیگر ممالک کی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ چین بڑا کامیاب رہا۔ سپیکر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں صوبہ پنجاب کے صوبہ سی چوان سے تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہو گا۔ وفد نے اسمبلی لائبریری اور دیگر شعبہ جات دیکھے۔ مسٹر چن ونخوا نے مہمان نوازی پر چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے اور ہم پاکستانی عوام کے چائنہ کیلئے محبت اور خلوص کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مسٹر چن ونخوا نے چودھری پرویزالٰہی کو الیکشن 2018ء اور باالخصوص سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پرچائنہ کے قونصل جنرل مسٹر لانگ ڈنگ بن، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *