Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / قائداعظم کے خواب کی تعبیر کیلئے تحریک آزادی والا جذبہ ضروری ہے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

قائداعظم کے خواب کی تعبیر کیلئے تحریک آزادی والا جذبہ ضروری ہے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

پاکستان کی قومی یکجہتی اور سالمیت سب سے اہم ہے، فرمان قائد کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے: یوم قائداعظم اور کرسمس پر پیغامات

لاہور(24دسمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے یوم قائداعظم اور کرسمس پر اپنے پیغامات تہنیت میں کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے اس خطہ ارض کو امن و خوشحالی کا گہوارہ اور اسلامی فلاحی مملکت بنانے کا جو خواب دیکھا تھا اس کو عملی جامہ پہنانا ہر پاکستانی کا فرض ہے اور قائداعظم کے اس خواب کو تعبیر دینے کیلئے تحریک آزادی والے جذبہ کی ضرورت ہے، مسیحی اور دیگر اقلیتیں ہمارے بھائی ہیں جنہیں آئین پاکستان میں مکمل تحفظ اور حقوق دئیے گئے ہیں اور ان حقوق کا تحفظ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم لیگ اسلام کی تعلیمات اور قائداعظم کے فرمودات کے مطابق ان کے ہر دکھ سکھ میں ماضی کی طرح ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے پیغامات میں مزید کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، جوانوں، بچوں اور بزرگوں کی عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کئے گئے اس ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک نیتی سے کام کرنا ہر پاکستانی کا فرض اولین ہے، پاکستان ہے تو ہم پاکستانی بھی ہیں اور یہ ملک ہم سب کے تحفظ اور عزت و وقار کا ضامن ہے، ہمیں پاکستان کے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنا ہو گی، پاکستان کی سالمیت و یکجہتی سب سے اہم ہے اور اس کے تحفظ کیلئے انہوں نے مسلح افواج کو عظیم قربانیوں پر خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو شانہ بشانہ مل کر پاکستان اور عام و غریب آدمی کی حالت بہتر بنانے کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی جس میں مسیحیوں سمیت تمام اقلیتیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسیحی بھائی کرسمس کے مبارک موقع پر پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں گے جن کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات پاکستان مسلم لیگ کے منشور میں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کے دور حکومت میں پنجاب میں مشنری اداروں کی واپسی، دہرے ووٹ کے حق، ملازمتوں میں دگنا کوٹہ دینے کے علاوہ ریکارڈ ترقیاتی فنڈر فراہم کیے گئے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *