Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / پچاس لاکھ گھروں کی سکیم میں اوورسیز پاکستانیوں کا کوٹہ رکھا جائے: چودھری شجاعت حسین سے سعودیہ میں وفود کی ملاقات

پچاس لاکھ گھروں کی سکیم میں اوورسیز پاکستانیوں کا کوٹہ رکھا جائے: چودھری شجاعت حسین سے سعودیہ میں وفود کی ملاقات

سعودی عرب سے وطن واپس آنے والوں کو سیکنڈ ہینڈ مشینری اور ایک کار کسٹم ڈیوٹی کے بغیر لانے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ: صدر پاکستان مسلم لیگ کی عمرہ کے بعد میڈیا سے گفتگو

لاہور/سعودی عرب(24دسمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں ایک ہفتہ کے قیام کے دوران ان سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مختلف وفود نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کے ذریعے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان پچاس لاکھ گھروں کی سکیم میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی کوٹہ رکھے جس میں پانچ، سات اور دس مرلہ کے پلاٹ شامل ہوں اور بے شک ان پر یہ پلاٹ فروخت نہ کرنے کی شرط عائد کر دی جائے۔ تارکین وطن کا کہنا تھا کہ حکومت دو سال کے اندر پلاٹ پر گھر نہ بنانے والوں کے رقم اور پلاٹ بے شک ضبط کر لے۔ وفود نے بتایا کہ سعودی عرب سے بہت بڑی تعداد میں لوگ اپنے سرمایہ اور سیکنڈ ہینڈ مشینری بھی ساتھ لے کر واپس آ رہے ہیں اور ان کو بنگلہ دیش اور دوسرے ممالک سرمایہ کاری کے مقصد کیلئے اپنے ممالک میں لینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ انہیں سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کرے اور سیکنڈ ہینڈ مشینری پر کسٹم ڈیوٹی ختم یا کم کر دے جبکہ جو اوورسیز پاکستانی سرمایہ پاکستان بھیجیں ان کو ایک کسٹم فری گاڑی کی بھی اجازت دی جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے وفود کو یقین دلایا کہ وہ متعلقہ پاکستانی وزارتوں سے ان کے مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے۔ وفود میں چودھری افضل جٹ، چودھری افضل خالق، ریاض گھمن، چودھری ندیم، اظہر وڑائچ، خالد نواز چیمہ، امیر محمد خان، چودھری ناصر، چودھری سفیان گجر، ملک طارق، ذیشان علی اور چودھری رضوان شامل تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *