چودھری شجاعت حسین سے ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی ملاقات

دونوں برادر اسلامی ممالک میں باہمی تعلقات اور خطہ سے متعلق دیگر امور پر گفتگو، شافع حسین بھی موجود تھے

لاہور(31دسمبر2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ایرانی قونصل جنرل لاہور محمد رضا ناظری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری شافع حسین اور فرسٹ قونصل محمد رضا طلائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں برادر اسلامی ممالک میں باہمی تعلقات اور خطہ سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share