Tuesday , May 30 2023
Breaking News
Home / Featured / میجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈ کی تعلیم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی قائم مقام گورنر پنجاب

میجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈ کی تعلیم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی قائم مقام گورنر پنجاب

پاکستان عظیم تعلیم دوست شخصیت سے محروم ہوگیا، ایچی سن کالج کو تعلیم کے میدان میں اعلیٰ مقام دلوانے میں ان کی بڑی خدمات ہیں

میجر جیفری متعدد معروف شخصیات سمیت کئی نسلوں کے استاد تھے، پاکستان سے محبت میں یہیں دفن کرنے کی وصیت کی: آخری رسومات میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

لاہور(07جنوری2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ایچی سن کالج کے استاد میجر جیفری ڈگلس لینگ لینڈکی آخری دعائیہ رسومات میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم تعلیم دوست شخصیت سے محروم ہوگیا ہے، انہوں نے ایچی سن کالج کو تعلیم کے میدان میں اعلیٰ مقام دلوانے میں جو خدمات پیش کی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، میجر جیفری پاکستان کی متعدد معروف شخصیات سمیت کئی نسلوں کے استاد تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رزمک اور چترال جیسے دور دراز مقامات پر بھی انہوں نے تعلیم کے فروغ کیلئے کام کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی 75 سالہ تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے قیام پاکستان کے بعد واپس جانے کی بجائے یہیں رہنے کا فیصلہ کیا جو ان کی پاکستان سے دلی محبت کا ثبوت ہے جبکہ انہوں نے اپنی زندگی میں ہی وصیت کر دی تھی کہ انہیں دفن بھی پاکستان میں ہی کیا جائے، وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ پاکستان میرا گھر اور طالب علم میری فیملی ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *