Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال

قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال

چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے صوبہ میں عوامی فلاح اور اداروں کی کارکردگی میں اضافہ کیلئے اقدامات کی تعریف، ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی

لاہور(09جنوری2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران مختلف معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا جن میں پنجاب اسمبلی سے متعلقہ اہم امور سرفہرست تھے۔ اس موقع پر صوبائی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایات کے مطابق تمام شعبوں میں پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ عام اور غریب آدمی کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کے حل کیلئے صوبہ میں جو اقدامات کئے جا رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں، سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب حکومت تعلیم، صحت، امن عامہ پر خصوصی توجہ اور ترجیح دے رہی ہے اور انشاء اللہ اس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے جس سے پیشہ ور ناقدین کو مایوسی ہو گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اتنی سخت سردی میں بھی سڑکوں پر سونے پر مجبور افراد کو چھت اور کھانے کی فراہمی کیلئے ہر ضلع میں پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبہ کی خصوصی طور پر تعریف کی اور کہا کہ معاشرہ کے بے بس اور پریشان حال طبقوں کی دستگیری نہایت احسن اقدام ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے تمام صوبائی محکموں اور اداروں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے بھی مثبت اور مؤثر نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ان کی کارکردگی میں بہتری اور اضافہ سے ہر طبقہ مستفید ہو گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *