سپیکر چودھری پرویزالٰہی کا مظہر عباس راں ایم پی اے کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

لاہور(16جنوری2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملتان سے پنجاب اسمبلی کے رکن مظہر عباس راں کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کو ایک منجھا ہوا سیاستدان اور پارلیمنٹرین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کافی عرصہ پارلیمنٹ میں اکٹھے گزرا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Share