Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / ملک بحرانوں سے گزر رہا ہے، ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں: چودھری شجاعت حسین

ملک بحرانوں سے گزر رہا ہے، ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں: چودھری شجاعت حسین

ہماری پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ملک کے بہترین مفاد اور بحرانوں کے حل کیلئے کیا ہے

فواد چودھری کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور معذرت کر لی ہے، بات کو مزید طول دینے کا فائدہ صرف مخالفین کو ہو گا

لاہور(16جنوری2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے فواد چودھری کے اس بیان پر کہ ہماری مہربانی ہے کہ ہم نے ق لیگ میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا پر کہا ہے کہ فواد چودھری کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور انہوں نے معذرت بھی کر لی ہے، اس بات کو مزید طول نہ دیا جائے ورنہ فائدہ صرف مخالفین کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان مسلم لیگ کے ارکان کم ہیں لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہی پاکستان مسلم لیگ ایک وقت میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت کرتی رہی ہے، حکومتیں آنی جانی چیز ہیں، پارٹیاں کبھی حکومت میں ہوتی ہیں کبھی اپوزیشن میں، ہماری جماعت نے تحریک انصاف سے اتحاد ملک کے بہترین مفاد میں اور بحرانوں کے حل کیلئے کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک اس وقت جن بحرانوں سے گزر رہا ہے اس میں ذاتیات پر حملوں کی بجائے ان بحرانوں کے حل کیلئے حصہ دار بننا چاہئے، کم از کم ایک ایجنڈے پر سب کو مل کر کام کرنا چاہئے وہ ہے معیشت کو سنبھالنا، اگر یہ بھی نہ سنبھال سکے تو ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کی زد میں ہر چھوٹا بڑا آئے گا خاص طور پر تنخواہ دار طبقہ پر اس کا بہت شدید اثر پڑے گا اس لیے ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *