Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / پنجاب اسمبلی کی ورکنگ اور کمیٹی سسٹم کو برطانوی ادارہ کی مدد سے مزید بہتر بنایا جائیگا: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب اسمبلی کی ورکنگ اور کمیٹی سسٹم کو برطانوی ادارہ کی مدد سے مزید بہتر بنایا جائیگا: چودھری پرویزالٰہی

ڈی ایف آئی ڈی نے تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں ہماری بڑی مدد کی، برطانوی پولیٹیکل قونصل اور مسٹر جنال شاہ سے ملاقات

لاہور/اسلام آباد(25جنوری2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے برٹش ہائی کمیشن کے پولیٹیکل قونصل مسٹر ولیم مڈلیٹن اور بین الاقوامی ترقی کے برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی لاہور کے سربراہ مسٹر جنال شاہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس ادارہ کی امداد سے پنجاب اسمبلی کی ورکنگ اور کمیٹی سسٹم کو مزید بہتر بنانے کیلئے ریفارمز کی جائیں گی جبکہ افرادی تربیت میں بھی ان کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنی پچھلی حکومت کے دور میں ڈی ایف آئی ڈی اور یو کے ایڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ادارے ملکوں میں تاریخی تعلقات کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایف آئی ڈی نے پاکستان باالخصوص پنجاب میں تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے معزز مہمانوں کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں مضبوط سیاسی اور تاریخی تعلقات ہیں اور پاکستان کی ترقی میں ہمارے اس دوست ملک کا کردار نمایاں ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *