Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری پرویزالٰہی اور حسین الٰہی سے ملاقات، بابو کاشف صدر ارائیں برادری ضلع گوجرانوالہ اور معروف شخصیات پاکستان مسلم لیگ میں شامل

چودھری پرویزالٰہی اور حسین الٰہی سے ملاقات، بابو کاشف صدر ارائیں برادری ضلع گوجرانوالہ اور معروف شخصیات پاکستان مسلم لیگ میں شامل

ہماری سیاست کا محور و مقصد عام اور غریب آدمی کی فلاح و بہبود ہے، ریکارڈ تاریخی اور مثالی کام کئے: سپیکر پنجاب اسمبلی

شامل ہونے والوں میں چودھری شبیر مہر سابق ایم پی اے، چودھری خالد، چودھری علی شان، چودھری عمیر اشرف، بابو قیصر منیر، ندیم گوگا بھی شامل ہیں

لاہور(28جنوری2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی سے ملاقات کے بعد ضلع گوجرانوالہ کی ارائیں برادری کے صدر بابو محمد کاشف، سابق ایم پی اے چودھری بشیر مہر، سابق ناظم چودھری خالد اور بلدیاتی نمائندوں سمیت معروف شخصیات کی بڑی تعداد نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے بابو محمد کاشف جو صدر سبزی و فروٹ منڈی ضلع گوجرانوالہ اور صدر ہومین رائٹس پنجاب بھی ہیں کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں چودھری علی شان چیئرمین یو سی 70 سٹی گوجرانوالہ، چیئرمین چودھری عمیر اشرف سانسی جٹ یو سی سٹی گوجرانوالہ، چودھری محمد اسحاق وائس چیئرمین یو سی 40 سٹی گوجرانوالہ، بابو قیصر منیر سینئر نائب صدر سبزی و فروٹ منڈی گوجرانوالہ، چودھری ندیم گوگا نائب صدر سبزی منڈی، چودھری شعیب منیر، چودھری اسلم ٹھیکیدار، چودھری پرویز مہر، چودھری عاصم منیر و دیگر بھی شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عام و غریب آدمی کی فلاح و بہبود اور اسے بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں جب موقع ملا ہم نے تاریخی اور مثالی کام کئے، پنجاب میں نہ صرف میگا پراجیکٹ شروع کیے بلکہ ان کو مکمل بھی کیا جو تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔ بابو محمد کاشف نے کہا کہ بطور صدر ارائیں برادری چودھری شجاعت حسین اور آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے پوری ارائیں برادری آپ کو اپنا قائد تسلیم کرتی ہے، آئندہ ہر محاذ پر گوجرانوالہ کی عوام آپ کے ساتھ ہوگی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *