پنجاب میں بلاتفریق کسانوں کیلئے خاص سہولیات فراہم کیں: چودھری پرویزالٰہی
January 29, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
411 Views
چودھری پرویزالٰہی سے سجادہ نشین پاکپتن دیوان عثمان فرید چشتی اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر راؤ حماد اسلم کی ملاقات
چادر کے تحفہ اور دربار پر حاضری کی دعوت پر شکریہ ادا کیا، دربار پر حاضری کا پروگرام تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث نہ جا سکا: ملاقات میں گفتگو
لاہور(29جنوری2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے دیوان پیر عثمان فرید چشتی سجادہ نشین دربار حضرت بابا فرید الدین گنج شکر پاکپتن اور راؤ حماد اسلم پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر پی پی 190 نے ملاقات کی۔ دربار شریف کے سجادہ نشین نے چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کیلئے چادر مبارک کا تحفہ پیش کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دربار حضرت بابا فرید الدین گنج شکر پر حاضری کیلئے میرا پہلے سے پروگرام تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث نہ جا سکا، آپ کی مہربانی ہے کہ آپ دعوت دینے خود تشریف لائے۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں ہم نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا، پنجاب کے ہر ضلع میں ریکارڈ ترقیاتی فنڈ جاری کئے، سڑکوں اور پکے کھالوں کی تعمیر، ٹیل تک پانی کی فراہمی، کسانوں کیلئے سستی کھاد، ٹیوب ویلوں کا 50 فیصد بل حکومت نے ادا کیا۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر راؤ حماد اسلم نے کہا کہ آپ کا دور سنہری دور تھا، میرے مرحوم والد نے بطور رکن اسمبلی پارلیمنٹ میں آپ کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا، وہ اکثر آپ کا ذکر کرتے رہتے تھے۔

