Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / چیئرمین نیب تین رکنی ٹیم کے ساتھ خود پیرس جائیں، فرسٹ کلاس ٹکٹ دیں گے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

چیئرمین نیب تین رکنی ٹیم کے ساتھ خود پیرس جائیں، فرسٹ کلاس ٹکٹ دیں گے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

چیئرمین نیب صرف ریکارڈ کے مطابق اس جائیداد کی نشاندہی کر دیں ہم پلی بارگیننگ کر کے ساری جائیداد ان کے حوالے کر دیں گے تاکہ وہ اپنا خسارہ پورا کر سکیں

چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کی رہائش اور ٹرانسپورٹ کا سارا انتظام گجرات کے عوام برداشت کریں گے: نیب کے حوالے سے ٹی وی اور اخبارات میں آنے والی خبروں کے حوالے سے بیان پر تبصرہ

لاہور(15فروری2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیب کے حوالے سے ٹی وی اور اخبارات میں خبر آئی ہے کہ چودھری برادران کی پیرس میں جائیداد کا ریکارڈ مل گیا ہے، اس پر انہوں نے چیئرمین نیب کو آفر کی ہے کہ وہ اپنی 3 رکنی ٹیم کے ساتھ خود پیرس جائیں اور اس معاملہ کی تحقیقات کریں، ہم ان کو فرسٹ کلاس ٹکٹ دیں گے جبکہ ان کی رہائش اور ٹرانسپورٹ کا سارا انتظام گجرات کے عوام برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں 65 فیصد لوگوں کا تعلق گجرات سے ہے جو بیرون ملک مقیم ہیں، میں ان سے کہوں گا کہ وہ چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کو پیرس کی اچھے طریقے سے سیرا کروائیں، وہ صرف ریکارڈ کے مطابق اس جائیداد کی نشاندہی کر دیں ہو سکتا ہے کہ ہم پلی بارگیننگ کر کے ساری جائیداد ان کے حوالے کر دیں تاکہ وہ اپنا خسارہ پورا کر سکیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *