Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / جھوٹ سے متعلق چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ صاحب کا فیصلہ نہایت قابل تحسین ہے: چودھری شجاعت حسین

جھوٹ سے متعلق چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ صاحب کا فیصلہ نہایت قابل تحسین ہے: چودھری شجاعت حسین

چیف جسٹس قوم پر احسان کریں اور ہتک عزت کے قوانین میں ریفارمز لائیں تاکہ بغیر ثبوت کسی کی پگڑی نہ اچھالی جا سکے

لاہور(16فروری2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جھوٹ سے متعلق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ صاحب کا فیصلہ نہایت قابل تحسین ہے، پاکستان میں ہتک عزت کے قوانین کمزور ہیں، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ قوم پر احسان کریں اور ہتک عزت کے قانون میں ریفارمز لائیں تاکہ بغیر کسی ثبوت کے کسی کی پگڑی نہ اچھالی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں بھی ہے کہ جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت، اسی لیے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ جھوٹ بولنے والوں اور بغیر ثبوت الزام تراشی کرنے والوں کی بیخ کنی کیلئے اقدامات کرے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ شاید ہی پاکستان میں کوئی ایسا سیاستدان ہو جس نے لندن جا کر وہاں کے مشہور اخبار گارڈین پر ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی قرضہ معاف نہیں کروایا لیکن گارڈین اخبار نے ہمارے خلاف الزام لگایا تھا کہ ہم نے قرضہ معاف کروایا ہے اس خبر کے خلاف ہم نے لندن ہائی کورٹ کے کوئین بینچ میں مقدمہ دائر کر دیا، ایک ماہ سماعت کے بعد گارڈین اخبار نے نہ صرف فرنٹ پیج پر معافی نامہ شائع کیا بلکہ لندن اور پاکستان میں وکلاء کے تمام اخراجات بھی ادا کئے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *