Monday , May 29 2023
Breaking News

اسمبلی کے استحکام کیلئے جدوجہد بطور سپیکر میری ذمہ داری ہے، چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا کی بھی ملاقات

لاہور(19فروری2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے نیب کے زیرتحویل دو ارکان اسمبلی عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دئیے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق کا تعلق ن لیگ سے ہے جبکہ عبدالعلیم خان سینئر صوبائی وزیر تھے۔ سپیکر نے قواعد و انضباط کار پنجاب اسمبلی کے تحت یہ احکامات انہیں 20 فروری 2019ء سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جاری کئے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی کے چیئرمین نیب کو تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ دونوں ارکان اسمبلی کو 20 فروری صبح 9 بجے اسمبلی چیمبر میں پیش کیا جائے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بطور سپیکر، اسمبلی کے استحکام کیلئے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے جس کیلئے میں دل و جان سے کوشاں رہوں گا۔ دریں اثناء سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے بھی منگل کو ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *