Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / پوری قوم فوج کے ساتھ ہے، بھارت نے جنگ کی تو تمام حساب چکا دینگے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

پوری قوم فوج کے ساتھ ہے، بھارت نے جنگ کی تو تمام حساب چکا دینگے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

یہ 2019ء ہے، بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی کی لیکن اب اسے بھاگنے نہیں دیں گے، ہر پاکستانی شہری اور فوجی جذبۂ شہادت سے مالا مال ہے

لاہور(26فروری2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان دفاعی صلاحیتوں سے مالا مال ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت نے جنگ کی تو ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ تمام حساب چکا دیں گے اور کشمیر کو بھی آزاد کرائیں گے، پاک فضائیہ کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی طیاروں کو بھگانے پر انہوں نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی کی ہے، مودی جیسے حکمرانوں نے آج تک قیام پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا، وہ اسے ہمیشہ بے بنیاد الزام تراشی کا نشانہ بناتے ہیں اور اس خطہ کا امن خطرے میں ڈال رکھا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی اپنا الیکشن جیتنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، بھارت کے جنگی جنون کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ہے، اس کی اس جارحانہ حرکت کے بعد پاکستان جواب دینے کا حق رکھتا ہے، ہماری قوم کو کوئی گھبراہٹ نہیں ہے، پاکستانی افواج سرحدوں کی حفاظت اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، رات کے اندھیرے میں چھپ کر حملہ کرنا بھارتی بزدلوں کا وطیرہ ہے لیکن پاکستان میں دہشت گردی کا موجد اور امن کا دشمن بھارت سمجھ لے کہ اگر اس نے پاک سرزمین پر حملہ کیا تو پھر بھاگنے نہیں دیں گے، پاکستان کا ہر شہری اور ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کے افسر اور جوان شہادت کے جذبہ سے مالا مال ہیں، بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے اور حملہ سے پہلے ہزار بار سوچ لے کیونکہ پھر اس کی داستان تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *