Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / جنگ فوجیں نہیں قومیں لڑتی ہیں، فوجوں کا موازنہ کرنے والے شرم کریں: چودھری شجاعت حسین

جنگ فوجیں نہیں قومیں لڑتی ہیں، فوجوں کا موازنہ کرنے والے شرم کریں: چودھری شجاعت حسین

بے شک بھارتی فوج پاکستانی فوج سے بہت زیادہ ہے لیکن ہماری فوج اور قوم کا جذبہ اور قربانی دینے کی تمنا سب پر حاوی ہے

روس اور چین اس معاملہ کے حل میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مزید تباہی نہ ہو: میڈیا سے گفتگو

لاہور(27فروری2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے میڈیا کے مختلف سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے جو پاکستان اور بھارت کی فوجوں کا موازنہ کر کے قوم کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ جنگ فوجیں نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے شک بھارت کی فوج پاکستان کی فوج سے بہت زیادہ ہے لیکن ہماری فوج اور قوم کا جذبہ اور قربانی دینے کی تمنا سب پر حاوی ہے، بھارت کئی قوموں میں بٹا ہوا ہے انہوں نے متحد ہو کر کیا لڑنا ہے وہ تو ایک دوسرے کو اچھوت سمجھ کر ہاتھ لگانے سے بھی خوف کھاتے ہیں اس کے مقابلہ میں ہماری قوم اور فوج متحد ہے اور ہمارا نظریہ صرف اور صرف پاکستان ہے۔ میڈیا کے ایک سوال پر کہ کیا وہ امریکہ اور اقوام متحدہ کو اس مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کو کہیں گے؟ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کو تو ہم پہلے بھی آزما چکے ہیں، اب روس اور چین کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مزید تباہی نہ ہو کیونکہ جنگیں مسئلوں کا حل نہیں ہوتیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *