سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی اقبال چودھری کی خوشدامن کیلئے فاتحہ خوانی

مرحومہ چودھری شفیق کی والدہ اور سیکرٹری پریس گیلری علی اقبال کی نانی تھیں

لاہور(06مارچ2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی میڈیا کوآرڈی نیٹر اقبال چودھری کی رہائش گاہ پر گئے اور اقبال چودھری کی خوشدامن اور چودھری شفیق کی والدہ اور سیکرٹری پریس گیلری علی اقبال کی نانی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ارشاد وڑائچ، سجاد کاہلوں، نصیر چودھری، ندیم چودھری، صدیق چودھری، عمر شیخ، بلال شیرازی اور جاوید ڈار بھی موجود تھے۔

Share