جہالت، پسماندگی اور غربت ختم کرنے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی
March 13, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
285 Views
سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی وزیراطلاعات صمصام بخاری سے ملاقات میں گفتگو
لاہور(13مارچ2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سید صمصا م علی شاہ بخاری نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہالت، پسماندگی اور غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت، تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو عوام او ر ملک کی ترقی کیلئے قانون سازی میں بھرپور حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کان کنی و معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔

