گورنر محمد سرور سے مونس الٰہی ایم این اے کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

لاہور(19مارچ2019) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور ان کے ساتھ رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

Share