اللہ کا شکر ہے مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے
March 22, 2019
Featured, News, Urdu News
423 Views
چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پرویزالٰہی کا مولانا زبیر عثمانی سے ٹیلیفون پر رابطہ، مفتی تقی عثمانی کی خیریت دریافت کی
لاہور/اسلام آباد(22مارچ2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کراچی میں فائرنگ کے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادے مولانا زبیر عثمانی سے ٹیلیفون پر بات کر کے مفتی صاحب کی خیریت دریافت کی۔ دونوں قائدین نے کہا کہ اللہ کریم کا شکر ہے کہ مفتی عثمانی صاحب اور ان کی فیملی محفوظ رہے۔ انہوں نے فائرنگ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ فائرنگ میں ملوث ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔
