Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / ملکی صورتحال نہایت خراب ہے، نیک نیت عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے: چودھری شجاعت حسین

ملکی صورتحال نہایت خراب ہے، نیک نیت عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے: چودھری شجاعت حسین

کوئی شک نہیں کہ نوازشریف بیمار ہیں ان کا علاج ہونا چاہئے، پہلے پتہ کریں بلاول نے اصل ٹرین چلانی ہے یا کھلونے والی: میڈیا سے گفتگو

لاہور/سیالکوٹ(26مارچ2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال اس سے پہلے کبھی اتنی خراب نہیں ہوئی، عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، ان کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ وہ سیالکوٹ میں مسلم لیگی رہنما سلیم بریار کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سپریم کورٹ سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کیلئے چھ ہفتوں تک ضمانت پر رہائی کے فیصلہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشریف بیمار ہیں ان کا علاج ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے، یہ بات افسوسناک ہے کہ موجودہ صورتحال کے تقاضوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے بعض عناصر ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کے سوال پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلے پتہ کریں کہ بلاول بھٹو نے اصل ٹرین چلانی ہے یا کھلونے والی۔ مسلم لیگوں کے اتحاد کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اس کے متعلق سوچ کر بتائیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے اور اس پر زور دیا ہے۔ قبل ازیں چودھری شجاعت حسین سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری ذوالفقار گھمن کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ سلیم بریار، انصر بریار، چودھری ممتاز احمد پکھووال، چودھری خلیل احمد بھٹی، چودھری عرفان اور پاکستان مسلم لیگ کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *