مونس الٰہی سے چودھری ماجد مکیانہ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ جنوبی افریقہ کے وفد کی ملاقات
March 28, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
233 Views
لاہور/اسلام آباد(28مارچ2019) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مونس الٰہی ایم این اے سے پاکستان مسلم لیگ جنوبی افریقہ کے وفد نے صدر چودھری ماجد مکیانہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں سینئر نائب صدر چودھری خالد جکیانہ، چودھری سمید وڑائچ، چودھری شہزاد، عمر چیمہ، علی شاہ، چودھری وحید مکیانہ، مولانا اخلاق احمد سیفی، انسپکٹر عامر چودھری، چودھری خرم وڑائچ شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چودھری امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے۔ وفد نے مونس الٰہی کو جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کو سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے درپیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا جس پر مونس الٰہی نے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

