سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے نعیم الحق کی ملاقات
March 30, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
266 Views
پنجاب کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال، مشاورت سے چلنے پر اتفاق
ملاقات میں مونس الٰہی، سالک حسین، شافع حسین، اعجاز چودھری، ڈاکٹر شہباز گل، عدیل مرزا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے
لاہور(30مارچ2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے پی ٹی آئی کے وفد کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں اعجاز چودھری، وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل، عدیل مرزا، رانا عبدالسمیع، ناصر بشیر، خرم شہزاد شامل تھے جبکہ اس موقع مونس الٰہی ایم این اے، سالک حسین ایم این اے اور شافع حسین بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نعیم الحق نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی وزیراعظم عمران خان کی حالیہ ملاقات کو بڑا اہم قرار دیا۔ اس ملاقات کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس حوالے سے پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں گے۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کا باہمی مشاورت سے چلنے پر اتفاق پایا گیا۔

