چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی حمید ہارون، سرمد علی اور اے پی این ایس کے دیگر منتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد
March 31, 2019
Featured, News, Urdu News
356 Views
لاہور(31مارچ2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نومنتخب صدر حمید ہارون اور جنرل سیکرٹری سرمد علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے تہنیتی پیغامات میں امید ظاہر کی کہ نئے عہدیدار بھی اخباری صنعت اور اس سے وابستہ صحافیوں اور دیگر کارکنوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں اور تجربہ بروئے کار لائیں گے۔
