آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں: چودھری پرویزالٰہی کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹیلیفون
April 1, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
419 Views
چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کا بھی سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار
لاہور(یکم اپریل2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے سردار عثمان بزدار کو ٹیلیفون کیا اور ان کے والد سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر اپنے خاندان کی جانب سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم سردار فتح محمد بزدار شریف النفس انسان تھے اور ہمارے خاندانوں میں دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
