Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / پنجاب اسمبلی کے ارکان اور سٹاف کیلئے سیمینار اور تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب اسمبلی کے ارکان اور سٹاف کیلئے سیمینار اور تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر سے برٹش کونسل کے پروگرام ’’تعبیر‘‘ کے وفد کی ملاقات میں ارکان اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی بھی موجود تھے

لاہور(04اپریل2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے برٹش کونسل کے پروگرام ’’تعبیر‘‘ کے وفد نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد میں سوڈیپ پوکھیرال ایڈوائزر ڈی آئی ایف ڈی نیپال، محمد سعد، عامر خان گورائیہ، حسن ناصر اور فیصل بٹر شامل تھے جبکہ ارکان اسمبلی رئیس نبیل احمد، سردار محمد اویس دریشک، حنا پرویز بٹ، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور ڈپٹی سیکرٹری قانون سازی خالد محمود بھی موجود تھے۔ عامر خان گورائیہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بتایا کہ تعبیر مستقبل قریب میں اسمبلی کے ارکان اور سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کیلئے سیمینار اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے تعبیر کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تعبیر کے تعاون سے اسمبلی سیکرٹریٹ بہتر انداز میں سروسز فراہم کر سکے گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *