لاہور(04اپریل2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے صدر شیخ عمر اور شیخ صدیق عطاری کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد شیخ اللہ دتہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر یوتھ ونگ پنجاب کے صدر ذوالفقار پپن اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔