چودھری پرویزالٰہی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے والد کیلئے فاتحہ خوانی

وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، شاہ محمود قریشی، ارکان اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حافظ عمار یاسر، شافع حسین اور ساجد خان بھٹی بھی شریک تھے

لاہور(05اپریل2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد سردار فتح محمد بزدار مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔ وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، شاہ محمود قریشی، ارکان اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حافظ عمار یاسر، شافع حسین اور ساجد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Share