چودھری پرویزالٰہی سے نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات و تجارت کے فروغ پر گفتگو، وزیر قانون محمد بشارت راجہ بھی موجود تھے

لاہور(09اپریل2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات و تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگوہوئی، تجارت کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان عوام رابطہ مہم کوفروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

Share