Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / عمران خان نیک نیتی سے ملک بھر میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

عمران خان نیک نیتی سے ملک بھر میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

مؤثر پالیسیوں اور سازگار ماحول فراہم کرنے سے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس گلزار محمد اور بزنس کمیونٹی سے خطاب

لاہور(13اپریل2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ گورنر ہاؤس میں ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے اور مؤثر پالیسیاں بنانے سے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہانگ کانگ کے وفد میں عبدالقادر میمن قونصل جنرل پاکستان، چودھری گلزار محمد چیئرمین پاکستان چیمبر آف کامرس ہانگ کانگ، بہزاد مرزا، لاؤ یٹ ینگ ایلن، ٹینگ کم ٹن، سبینا وونگ، لارنس ینگ، ونی ینگ، ہو یوک بنگ باربرا، رچرڈ چینگ ٹنگ، چن پاک نن، سینڈی چینگ، ایم ایم خان، یو ساؤ منگ ہومر، جویلین چن، چین وائی میاؤ، رائے محمد ریاض، غلام مصطفی، سید عامر مسعود بخاری، ایلس لِن، محمد عرفان، ڈاکٹر خالد رحمن اور علی اعوان شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ضروری ہے اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنے اس ویژن کے تحت سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولتیں اور مراعات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مکمل تحفظ حاصل ہو گا کیونکہ سرمایہ کاری میں اضافہ کے بغیر پاکستان میں تبدیلی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر سرمایہ کاری کو اہمیت دے رہی ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *