Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / حمزہ شہباز سے نہ ملاقات ہوئی نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے: مونس الٰہی

حمزہ شہباز سے نہ ملاقات ہوئی نہ ہمیں اس کی ضرورت ہے: مونس الٰہی

میرے والد محترم چودھری پرویزالٰہی کو بھی وزیراعلیٰ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت کر رہے ہیں

لاہور(14اپریل2019) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف سے ملاقات اور ن لیگ کی جانب سے چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی پیشکش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔ مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ باتیں خود میرے لیے حیران کن ہیں، میری حمزہ شہباز سے نہ کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی مجھے اس کی کوئی ضرورت یا خواہش ہے۔ مونس الٰہی نے مزید کہا کہ جہاں تک میرے والد محترم چودھری پرویزالٰہی کا تعلق ہے انہیں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ہم اور ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ وزیراعظم عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی اور ان کے منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *