بے سہارا اور مظلوم افراد کی خدمت ہی زندگی کا اصل مقصد ہے: چودھری پرویزالٰہی
April 19, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
402 Views
قائم مقام گورنر کی چیئرمین پنجاب ہلال احمر پاکستان خالد مقبول سے ملاقات میں ادارے کی کاوشوں کی تعریف، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
لاہور(19اپریل2019) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پنجاب ہلال احمر پاکستان و سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہلال احمر کی پنجاب میں کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے ہلال احمر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے سہارا اور مظلوم افراد کی خدمت کرنا ہی زندگی کا اصل مقصد ہے، آپ کا ادارہ جو خدمت کر رہا ہے وہ ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے۔ خالد مقبول نے ادارے کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر قائم مقام گورنر نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

