Tuesday , May 30 2023
Breaking News
Home / Featured / اوورسیز پاکستانیوں میں کوآرڈی نیشن کیلئے پاکستان مسلم لیگ نئے سرے سے تنظیم سازی کرے گی: چودھری شجاعت حسین

اوورسیز پاکستانیوں میں کوآرڈی نیشن کیلئے پاکستان مسلم لیگ نئے سرے سے تنظیم سازی کرے گی: چودھری شجاعت حسین

بیرون ملک جانے والے وزیر کسی پارٹی کی بجائے صرف پاکستان کی بات کریں: لندن میں مسلم لیگی ذہن رکھنے والی شخصیات اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

لندن/لاہور(22اپریل2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین لندن میں مسلم لیگی ذہن رکھنے والی شخصیات اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو اعلان کیا تھا کہ مسلم لیگ اوورسیز کیلئے نئے اصول وضع کئے جائیں گے اور افہام و تفہیم کے ساتھ سب کی منظوری سے ان کو نافذ کیا جائے گا لیکن حالات کی وجہ سے یہ تجویز بروئے کار نہ لائی جا سکی، اس مقصد کے حصول کیلئے اب نئے سرے سے تنظیم سازی کی جائے گی، صدور کی بجائے عہدے کا نام کوآرڈی نیٹر رکھا جائے گا جو نہ صرف اپنی پارٹی بلکہ تمام پارٹیوں کے ساتھ کوآرڈی نیشن رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جو وزیر بیرون ملک جاتے ہیں وہ کسی پارٹی کا نمائندہ کہلانے کی بجائے پاکستانی کہلائیں اور صرف پاکستان کی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کوآرڈی نیٹر بیرون ملک دوروں پر آنے والے ان وزراء سے بھی رابطے رکھیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ واپس جا کر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اس تجویز پر عمل درآمد کیا جائے گا جبکہ اس سلسلہ میں اٹلی، فرانس، آسٹریا، جرمنی اور باقی ملکوں کے عہدیداروں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *