Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے: چودھری پرویزالٰہی

اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے: چودھری پرویزالٰہی

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور پاکستانی کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اسپین (بارسلونا ) کے قونصلیٹ جنرل علی عمران چودھری کی ملاقات

لاہور(23اپریل2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اسپین (بارسلونا) کے قونصلیٹ جنرل علی عمران چودھری نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حمید اللہ بھٹی، ملک طاہر محمود، شہزاد احمد خان، عابد گیلانی اور صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قو نصلیٹ جنرل علی عمران چودھری نے سپیکر کو بتایا کہ اسپین میں تارکین وطن پاکستان کی تعمیر نو کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *