غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں : چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی سردار اسلم سکھیرا کیلئے فاتحہ خوانی

لاہور(28اپریل2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے وفاقی سیکرٹری فنانس سردار احمد نواز سکھیرا اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا کے والد سردار محمد اسلم سکھیرا کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم غمزدہ فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، مرحوم کی ملک و قوم کیلئے بے شمار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کا چودھری ظہورالٰہی شہید سے بہت پرانا تعلق تھا ۔ اس موقع پر معروف قانون دان نادر دوگل اور آصف چیمہ بھی موجود تھے ۔

Share