مزدور خوش ہو گا تو معیشت ٹھیک ہو گی: چودھری شجاعت حسین
May 1, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
284 Views
سرکاری اور نجی اداروں میں چھوٹے ملازمین کو ہر صورت میں وقت پر تنخواہ کی ادائیگی کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے، ہر محنت کش اور اس کے خاندان کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں
لندن/لاہور(یکم مئی2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ معیشت اسی وقت ٹھیک ہو گی جب مزدور خوش ہوگا، مزدور کی خوشحالی کیلئے اس کو ہر صورت میں تنخواہ وقت پر دی جائے، ہر محنت کش اور اس کے خاندان کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں ۔ لیبر ڈے پر اپنے بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آج کل کے دور میں چھ، چھ ماہ تک تنخواہ نہیں دی جاتی اور ایسا کرنے والوں میں بڑے بڑے ادارے بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو کہتے ہیں کہ پسینہ سوکھنے سے پہلے مزدوری ادا کر دینی چاہئے لیکن ایسا عملی طور پر نہیں ہو رہا جس سے انارکی پیدا ہوتی ہے ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہئے تاکہ سرکاری و نجی ادارے وقت پر تنخواہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ با الخصوص چھوٹے مزدور اور ملازم کو تنخواہ وقت پر اور ہر صورت ملنی چاہئے، چاہے حکمرانوں اور نجی کمپنیوں و اداروں کے مالکان کو اپنا پیٹ کاٹنا پڑے ۔
