چودھری پرویزالٰہی کی میاں محمود الرشید سے تعزیت اور فاتحہ خوانی
May 22, 2019
Featured, News, Pictures, Urdu News
260 Views
لاہور(22مئی2019) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی پی ٹی آئی کے رہنما و صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے ۔ چودھری پرویزالٰہی نے میاں محمود الرشید سے دلی طور پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

