Tuesday , May 17 2022
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا کوئٹہ دھماکہ کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا کوئٹہ دھماکہ کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار

لاہور(24مئی2019) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے کوئٹہ کی مسجد میں بم دھماکہ پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کا امن تباہ کرنے میں ناکام رہیں گے، انہیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف ملک بھر کے عوام اور سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور وہ مادروطن کے امن و یکجہتی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کرنے کرانے والے اور ان کے سہولت کار کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی ضروری ہے۔

Check Also

Another bewilderment of ‘child govt’ revealed when Speaker Punjab Assembly Ch Parvez Elahi and Secretary Muhammad Khan Bhatti’s staff suddenly raided and arrests started

The ‘child ruler’ should refrain from such tactics and not retaliate against the assembly officers …

Leave a Reply

Your email address will not be published.